ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وریندر سہواگ نے ملائیشیا خطاب جیتنے والی سائنا نہوال کی تعریف کی

وریندر سہواگ نے ملائیشیا خطاب جیتنے والی سائنا نہوال کی تعریف کی

Tue, 24 Jan 2017 11:39:56    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا کے دھماکہ دار بلے باز رہے وریندر سہواگ کرکٹ ہی نہیں سارے کھیلوں پرباریکی سے نظر جماکر رکھتے ہیں۔کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں کی کامیابی کی وہ تعریف کرنا نہیں بھولتے۔اسی کڑی میں چوٹ سے واپسی کرنے والی شٹلر سائنا نہوال کی بھی ویرو نے جم کر تعریف کی ہے۔بنیادی طور پر سہواگ کی ہی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سائنا نے حال ہی میں ملائیشیا ماسٹرز ٹائٹل جیتاہے۔سائنا 120000ڈالر انعامی رقم کے ملائیشیا ماسٹرز سیریز کے خطابی مقابلے میں تھائی لینڈ کی پورنپاوی چوچوونگ کو شکست دے کر چمپئن بنیں۔ملک کے لئے بہت کامیابی حاصل کر چکیں سائنا کو اگرچہ یہ مقابلہ جیتنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑا۔آخر کار انہوں نے یہ میچ 22-20، 22-20سے جیتا۔خاص بات یہ ہے کہ ریو اولمپک 2016کے دوران گھٹنے میں چوٹ پر قابو پانے کے بعد سائنا نہوال کی یہ پہلی خطابی جیت ہے۔


Share: